Awesome Urdu Poetry

Awesome Urdu Poetry

Awesome Urdu Poetry

Read Awesome Urdu Poetry in Urdu language, read online Awesome Urdu Poetry and share with your friends on facebook and twitter for free.

 


‏یقیں رکھتی نہیں ہوں میں کسی کچے تعلق پر
میں جس کو چھوڑ دیتی ہوں مکمل چھوڑ دیتی ہوں


‏شام جیسے آنکھیں جھپکانے لگی
اُس کے ہاتھوں میں دیا اچھا لگا


‏پھر کچھ یوں ہوا کہ

ہم نے اپنے خواب کو سچ کر ڈالا
تیرے عشق میں خود کو فنا کر ڈالا


‏حق تنقید تمھیں ھے مگر اس شرط کے ساتھ
جائزہ لیتے رھو اپنے بھی گریبانوں کا


‏وہ ایک خط جو تم نے کبھی لکھا ہی نہیں
میں روز بیٹھ کر اس کا جواب لکھتا ہوں


‏معلوم ہمیں بھی ہیں بہت سے تیرے قصے
پر بات تیری ھم سے اچھالی نہیں جاتی


‏تجھے چاند بن کے مِلا تھا جو، ترے ساحلوں پہ کِھلا تھا جو
وہ تھا ایک دریا وصال کا، سو اُتر گیا، اُسے بُھول جا


‏یہ اداس اداس پھرنا یہ کسی سے بھی نہ ملنا
یونہی بے سبب نہیں ہے کوئی سانحہ تو ھو گا


‏آنکھ دیکھے بنا نہیں رہتی
ہونٹ تو خیر سٍی لئے ھم نے


‏یوں ہی نہیں آئی میرے لہجہ میں یہ تلخی
رشتوں میں رویوں کا زہر چکھا ہے میں نے


‏کوئی موسم بھی رہائی نہیں دیتا ھم کو
رُت بدلتی ہے تو زنجیر بدل جاتی ھے


‏سازشیں لاکھ بھی کر لے یہ زمانہ چاہے
اب جو لکھی ہیں وہ سانسیں تو ہمیں آئیں گی


‏ہر لمحہ اگر گریز پا ہے
توکیوں میرے دل میں بس گیا ہے

اک عمر کے بعد مسکرا کر
تو نے تو مجھے رلا دیا ہے


‏میری امید قائم ہے
بھلے تُو اجنبی ھوجا

‏وقت ہجر کا زخم بھر دے گا
کس قدر واجبی دلاسہ تھا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
Profile photo of Afzal

Leave a Reply

Be the First to Comment!

Notify of
avatar
wpDiscuz