Nice Poetry In Urdu

Nice Poetry In Urdu

Nice Poetry In Urdu

Read Nice Poetry In Urdu fonts, all new Nice Poetry In Urdu updated for our readers. Read and share with your friends on facebook and twitter.


‏مجنوں کا حال سن کے پریشان ہوگئے
میرا اگر سنو گے تو اوسان جائیں گے


‏تجھے کیوں کر ہو یہ معلوم’ مرے ماہِ تمام
داغِ دل کیسے ستارہ نظر آتا ہے مجھے


‏آنکھیں تمہارے ہاتھ پہ رکھ کر میں چل دیا
اب تم پہ منحصر ہے کہ کب دیکھتا ہوں میں


‏تاثیر ہی الٹی ہے اخلاص کے امرت کی
ہم جس کو پلاتے ہیں وہ زہر ہی اگلتا ہے

‏مجھے مرہم سے نفرت ہے میں زخموں کا ہوں شیدائی
جہاں منزل دکھائی دے ۔۔ میں چھالے پھوڑ دیتا ہوں

‏مست و دیوانہ و مجذوب پہ ہنسنے والو
تم تماشا جسے سمجھے ہو تماشائی ہے

‏تیری حد سے میں کہاں دور نکل سکتا هوں؟
تیری مرضی هے، مجھے توڑ دے اور پھر سے بنا


‏ﮐﮩﺎﮞ ﻣﺮﺯﺍ، ﺭﺍﻧﺠﮭﺎ، ﻗﯿﺲ ﮔﺌﮯ؟
ﮐﯿﻮﮞ ﻋﺸﻖ ﮐﺎ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ ﮐﺎﻝ ﺳﺎﺋﯿﮟ

ﮐﺒﮭﯽ ﻋﺎﻟﻢ ِ ﮨﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺪ ﮐﺮﺍ
ﻧﮧ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﮦ ﮐﮯ .. ﭨﺎﻝ ﺳﺎﺋﯿﮟ!


‏تو شاہ مرے دو عالم کا
یہ دل تیرا دربار پیا

تو روگ ہے اندر پلتا ہے
میں ازلوں سے بیمار پیا


‏عشق جاں کا وبال ھے مرشد
آپکا کیا خیال ھے ؟ ….مرشد

خواب کاسے میں ڈال آئی ھوں
اور کوئی سوال ھے ؟… مرشد


‏ﻣﺠﮭﮯ ﺧﻮﺍﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ، ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﺎﺭ ﺩﯾﺘﯽ ہے
‏پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ بات


تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا، نہ تن
‏رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی

جیسےویرانےمیں چپکےسے بہارآجائے
جیسے صحراوں میں ہولےسےچلےبادِ نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے


‏ملے گی شیخ کو جنت ہمیں دوزخ عطا ہو گا
بس اتنی بات تھی جس کے لئے محشر بپا ہو گا؟


‏میں نے بھی راہِ محبت میں قدم رکھا ہے
قیس کو آخری معیار نہ سمجھا جائے


‏وہ زمانہ نہیں رہا صاحب
جب بچھڑ کر ملال ھوتا تھا


‏محبت نیند کی رت میں
حسیں خوابوں کے رستوں پر

سلگتے جاں کو آتے
رتجگوں کی گھات ھوتی ھے

محبت جیت ھوتی ھے
محبت مات ھوتی ھے
محبت ذات ھوتی ھے


‏ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﻮﮞ
ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ ﺍُﺳﮯ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
Profile photo of Afzal

Leave a Reply

Be the First to Comment!

Notify of
avatar
wpDiscuz