urdu shayari urdu writing

Urdu shayari urdu writing

Urdu shayari urdu writing

Read urdu shayari urdu writing free online best fresh collection of urdu shayari urdu writing for you to read and share with your friends, we regularly update urdu shayari urdu writing and other poetry for our leaders.


روح کو بچانے میں
سانس وار دی میں نے

یوں تیرے دھیان سے لرزتا ہوں
جیسے پتے ہوا سے ڈر جائیں


چمک تارے سے مانگی , چاند سے داغ جگر مانگا
اڑائی تیرگی تهوڑی سی شب کی زلف برہم سے


کبھی کبھار ہی لیکن پکارتے ہیں تجھے
ھمارا چاہنے والوں میں نام ھو گا نا


لوٹ آئے نہ کسی روز وہ آوارہ مزاج
کھول رکھتے ہیں اس آس پہ در شام کے بعد

کہا تھا یاد ہے تم نے کہ میں ہوں چاند
اور تُم چاندنی میری مگر جب چاند چھپ جائے

کہو پھر چاندنی کیسی؟ کہا تھا یاد ہے تم نے
کہ میں ہوں پھول اور تُم پھول کی خوشبو

مگر جب پھول مرجھائے کہو خوشبو بھلا کیسی؟
کہا تھا یاد ہے تم نے کہ میں ہوں دل

ہو تم دھڑکن مگر دل ٹوٹ جائے تو
کہو پھر دھڑکنیں کیسی کہا تھا یاد ہے تم نے

کہ میں ہوں آس اور تم زندگی میری
مگر جب آس ٹوٹے تو کہو پھر زندگی کیسی؟


ﮐﺒﮭﯽ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﺿﺎﻣﻦ ﮐﺒﮭﯽ ﻭﺳﯿﻠﮧ ﻣﺮﮒ
ﻧﮕﺎﮦ ﯾﺎﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ


اک عمر سے ہوں اپنی تمنا میں سوگوار
اپنی تلاش میں مجھے کوئی رہنما ملے


ﺍﺱ ﮐﺎ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﺮﺷﺨﺺ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮪ ﺳﮑﺘﺎ
ﻭﮦ ﻣﻼ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﺎﺟﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺁﻧﺴﻮ


بے درد ذرا انصاف تو کر
اس عمر میں اور مغموم ہے وہ
پھولوں کی طرح نازک ہے ابھہ
تاروں کی طرح معصوم ہے
یہ حُسن ستم ، یہ رنج غضب
مجبور ہوں میں ، مظلوم ہے وہ
مظلوم پہ یوں بیداد نہ کر
اے عشق ہمیں برباد نہ کر
کب تک کسی کی یاد میں روینگے بیٹھ کر
ہم خود کو کتنی بار یہ سمجھا کے رو پڑے


کبھی تو ایسی بھی رُت بھیج موسموں کے خدا
کہ میرے گھر کا پتہ بھول جائے تنہائی


تم کو تو قتل بھی جائز ہو بنامِ غیرت
میں اگر شعر بھی لکھدوں تو بغاوت ٹھہرے


تیری آنکھوں کے لیے اتنی سزا کافی ہو
آج کی رات مجھے خواب میں روتا ہوا دیکھ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
Profile photo of Afzal

Leave a Reply

Be the First to Comment!

Notify of
avatar
wpDiscuz